Live Updates

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

پیر 28 اپریل 2025 23:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر قیادت پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد، ریلی میں ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کے افسران، علمائے کرام، بار ایسوسی ایشن و انجمن تاجران سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سکولز کالجز کے طالب علم اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ریلی کے شرکا نے پاکستانی پرچم اور پاک افواج کے حق میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، پاکستانی فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف گھٹیا پراپیگنڈا بند کرے، دشمن کے پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہر پلیٹ فارم سے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، ریلی کے اختتام پر بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔

\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات