Live Updates

ہمیں سیاسی اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سینیٹر عرفان الحق صدیقی

پیر 28 اپریل 2025 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہےکہ ہمیں سیاسی اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن پہلگام کے موضوع پر رہے، آج اس قرارداد پر رہیں اور دنیا کو ایک وحدت کا پیغام دیں، اس دن اپنی تقاریر کو سیاست کی نذر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دورمیں جو آئین تھا وہی آج بھی ہے، ان کے دور میں بھی زیادتیاں کی گئیں، اب انہیں زیادتی محسوس ہو رہی ہے ، ہمیں ایک دوسرے کے گریبان چھوڑ کر جارح مزاج مودی کے گریبان کو پکڑنا چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات