Rعسکری ٹاور حملہ کیس: سماعت 3 مئی تک ملتوی

پیر 28 اپریل 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جیل ٹرائل میں سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے عدالت نے عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے دیگر دو مقدمات کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ کوٹ لکھپت جیل میں ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی زیر حراست رہنما شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود بھی زیر حراست ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔