Live Updates

ج* مودی تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں،ڈاکٹر آزاد مارشل

: مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘صدر بشپ چرچ آف پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

پیر 28 اپریل 2025 19:10

ج اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)صدر بشپ چرچ آف پاکستان ڈاکٹر آزاد مارشل نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں،پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ پاکستان قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے، مودی تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے پاکستان کی مسیحی برادری اپنا تن،من دھن سب قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات