
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا چکوال میں بی آ ئی ایس پی ڈسٹرکٹ آفس اور تحصیل آفس تلہ گنگ کا دورہ
پیر 28 اپریل 2025 19:30
(جاری ہے)
سروے میں اندراج کے دوران اپنا وہ موبائل نمبر رجسٹر کروائیں جو آپ کے استعمال میں ہو۔
اپنی رقم پوری گن کر وصول کریں اور رسید لینا مت بھولیں۔ رقم سے کٹوتی کی صورت میں فوری شکایت کریں۔ کٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس دوران بی آ ئی ایس پی زونل ڈائریکٹر افتخار احمد نے چیئرپرسن روبینہ خالد کو ڈسٹرکٹ چکوال کی تمام تحصیلوں میں بینیفشریز کی تعداد و دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے دوردراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی بینیفشریز کیلئے موبائل پیمنٹ کیمپ سائٹس اور بینک اکائونٹس کھولنے کی تجویز پیش کی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ بھی لیا، سروے کرنے والے عملے کو گھرانے کی درست معلومات کے اندراج ، بزرگ اور حاملہ خواتین کا ترجیحی بنیادوں پر سروے کرنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام خالصتاً غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد کا خواتین کو رقم پوری گن کر وصول کرنے جبکہ بینک عملے کو کمپیوٹرائزڈ رسید فراہم کرنے پر زور دیا۔قبل ازیں چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پی پی پی چکوال کے سیکرٹری جنرل راجہ مظہر حسین کی رہائشگاہ پر عوامی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آ ئی ایس پی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن ہے اور ایک مقدس ادارہ ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایات ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹریشن اور ادائیگی مراکز پہ خواتین سے بدسلوکی اور کٹوتی کی شکایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا۔ پروگرام سے 1 کروڑ خاندان مستفید ہورہے ہیں۔ بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور ان کے گھرانوں کےافراد کی زندگیوں کو سکل ٹریننگ کے ذریعے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ دنیا بھر میں سکلڈ لیبر کی ڈیمانڈ ہے۔ 2 سال سے پہلے دو بارہ سروے ممکن نہیں، جن بینیفشریز کو امداد وصول کرتے ہوئے 3 سال مکمل ہو چکے ہیں ان کیلئے دوبارہ سروے کروانا لازمی ہے۔ چیئرپرسن بینظر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ بی آ ئی ایس پی کی جانب سے میسج صرف 8171 سے کیا جاتا ہے ۔ جب تک 8171 سے میسج نہ آئے خواتین ادائیگی مراکز تشریف نہ لائیں۔ سروے کے دوران اپنا فعال موبائل نمبر رجسٹر کروائیں۔ آپ کا موبائل نمبر ہی ہمارا آپ سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.