مظفر آباد، صحافیوں کی درجہ بندی کے لیے قائم کیٹگریز اور سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس

پیر 28 اپریل 2025 20:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ممبران کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں صحافیوں کی درجہ بندی کے لیے قائم کیٹگریز اور سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین کمیٹی و ممبر بورڈ آف گورنرز سردار اعجاز خلیق خان پریس فاؤنڈیش کے صدر دفترمنعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی ایکس آفیشو ممبر، ممبران کمیٹی طاہر مسعود، محمد اسلم، سید عباس گردیزی اور ممبر و سیکرٹری کمیٹی محمد شبیر اعوان نے شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اجلاس میں پریس فاؤنڈیشن کے پہلے سے موجود ممبران کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں کیٹگریز کے تعین کے لیے متعدد تجاویز زیر غور لائی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی جانب سے وائس چیئرمین کے حلف کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران پریس فاؤنڈیشن کی گرانٹ میں 100 فی صد اضافے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا، اجلاس میں ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے بھی متعدد تجاویز پیش کی گئیں، یہ بھی طے پایا کہ کمیٹی کی تجاویز پر اداروں کو 10 دن کے اندر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور یہ بھی طے پایا کہ 15 مئی کو کمیٹی کا دورہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر کے عامل صحافی خوش قسمت ہیں کہ انہیں پریس فاؤنڈیشن جیسا ادارہ میسر ہے۔ اس ادارے کی مثال جنوبی ایشیا میں کہیں نہیں ملتی، ادارے کے قیام میں کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا یہ فاؤنڈیشن کو میرٹ کے مطابق صحافیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔