Live Updates

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،ایف پی سی سی آئی

پیر 28 اپریل 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے قائمقام صدر ثاقب فیاض مگوں،سابق وفاقی وزیرتجارت و گروپ لیڈر ایف پی سی سی آئی گوہر اعجاز، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر زین افتخار چوہدری،یوبی جی کے سر پرست اعلی ایس ایم تنویرنے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان کیلئے اپنا کاروبار،جان اور مال سب قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔، پوری قوم اور بزنس کمیونٹی کا ایک ہی نعرہ ہے پاکستان زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔پاکستان کی 24کروڑ عوام ایک جھنڈے تلے اکھٹی کھڑی ہے اورچوبیس کروڑ لوگوں کا دل پاکستان کے ساتھ ڈھرکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے،پاک فوج دنیا کی ٹاپ پانچ افواج میں سے ہے۔

ریاست پاکستان تجارت کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں مزید کہاکہ آج ہمارا ایجنڈا پاکستان زندہ آباد،پاکستان پائندہ آباد ہے۔ہماری ہر چیز پاکستان کے لیے ہے۔پاکستان کا سب سے بڑ ا سرمایہ افواج پاکستان ہے۔ایف پی سی سی آئی ملک کی اکانومی کیلئے مختلف محازوں پر لڑرہی ہے۔ہمارا ٹارگٹ ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ کو 100بلین ڈالر تک لے کر جانا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات