Live Updates

پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں

لڑائی ہوئی تو پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا، اگر بھارت ہمیں نیوکلیئر حملے کی دھمکی دیتا ہے تو ہمارے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا برطانوی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 اپریل 2025 21:38

پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں ، لڑائی ہوئی تو پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔انہوں نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں ،لڑائی ہوئی تو پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا، اگر بھارت ہمیں نیوکلیئر حملے کی دھمکی دیتا ہے تو ہمارے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ ہے جبکہ پاکستان ہائی الرٹ ہے، دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،جو اقدامات لینے چاہئئے تھے وہ اقدامات لے لئے گئے ہیں، تینوں مسلح افواج ملک کی سلامتی کیلئے مکمل تیار ہیں، چین سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کوششیں کررہے ہیں کہ خطرہ ٹل جائے۔

(جاری ہے)

دو چار دن کچھ ہونا ہوا تو جائے گا ورنہ خطرہ ٹل جائے گا، کیونکہ اگر 15دن بعد جنگ ہوئی تو اس وقت تک مودی کا الیکشن ہوجائے گا۔ بھارت کی کسی بھی ممکنہ کاروائی کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہے۔ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آرہے ہیں۔ بھارت سے پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مزید برآں وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کر دیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانئیے کے سچ کی فتح ہے۔

اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، جو اقدامات لینے چاہئئے تھے وہ اقدامات لے لئے گئے ہیں، تینوں مسلح افواج ملک کی سلامتی کیلئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کوششیں کررہے ہیں کہ خطرہ ٹل جائے، دو چار دن کچھ ہونا ہوا تو جائے گا ورنہ خطرہ ٹل جائے گا۔

مزید برآں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ، اگر بھارت نے کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھایا تو پاکستان سختی سے جواب دے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات