26نومبر احتجاج ،2 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع

پیر 28 اپریل 2025 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشری بی بی کی 2 مقدمات میں 11جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ، کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ 2ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 14مئی تک ملتوی کردی ۔