سپلا کامرکزی جنرل کنونشن ،سندھ بھر کے کالج اساتذہ کی ریکارڈ شرکت

چارٹر آف ڈیمانڈ بالخصوص 5ٹیئر فارمولا کی پیش رفت پر خوشی کا اظہار اور سپلا آئینی ترامیم متفقہ طور پر منظور

منگل 29 اپریل 2025 03:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسییشن کا مرکزی جنرل کنونشن سپلا کے مرکز صدر پروفیسر منور عباس کی صدارت میں گورنمنٹ کالج فار کامرس اینڈ اکنامکس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس کنونشن میں سندھ بھر کے کالج اساتذہ نے ریکارڈ شرکت کی۔ جنرل کنونشن سے سپلا کے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر غلام مصطفی کاکا، سکھر ریجن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ملہار سندھی، کراچی ریجن کے صدر پروفیسر رسول قاضی، حیدرآباد ریجن کے صدر پروفیسر عبدالحلیم درس و دیگر نے خطاب کیا۔

جنرل کنونشن میں سپلا کے آئین میں ترامیم کا مسودہ ترمیمی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر منور عباس نے پیش کیا جس کو جنرل کنونشن نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سپلا کے مرکز پروفیسر منور عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سندھ بھر کے کالج اساتذہ کی رکارڈ شرکت پر ان کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

آج کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ سندھ کے کالج اساتذہ سپلا کی موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

آج کی یہ شرکت ایک طرح سے ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی ہے۔ سپلا کے مرکزی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سپلا ایک جدوجہد کا نام ہے ہم نے ہمیشہ کالج اساتذہ کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی اس جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم نے سپلا کے سپریم ادارے پی ای سی کا اجلاس ماہ رمضان میں حیدراباد میں منعقد کیا تھا جس میں کالج اساتذہ کی اندر پائے جانے والی بے چینی اور مایوسی کو ختم کرنے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک کا اعلان کیا گیا۔

جس کے مطابق سکھر اور حیدرآباد میں بھرپور احتجاجی مظاہرے ہوئے اور اسی دوران محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ نے مذاکرات کے لیے سپلا کے مرکز سے رابطہ کیا اور مرکزی صدر اپنے تمام ریجنل صدور کے ساتھ سیکرٹری کالج ایجوکیشن جناب شہاب قمر انصاری سے ملاقات کی اور سپلا کے 14 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر سیکرٹری کالج ایجوکیشن نے تمام 14 نکات پر اتفاق کرتے ہوئے انہیں منظور کیا۔

ان مطالبات میں سب سے اہم مطالبہ فائیو ٹیئر فارمولا کا تھا جس پر محکمہ کالج ایجوکیشن نے اہم پیشرفت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی از لائبریرینز اور کالج اساتذہ کے رکے ہوئے ترقیوں کے ورکنگ پیپرز کے اجرا کے حوالے سے نوٹیفکیشن کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔ ایس این ای ریویژن ہیلتھ کارڈ کے اجرا ایم فل پی ایچ ڈی الانسز میں اضافے ڈائریکٹ پوسٹنگ کو فل کرنے سمیت دیگر اہم نکات پر پیشرفت جاری ہے اور یہ سلسلہ ایک پروسیس کے تحت وقتا فوقتا مکمل کر لیا جائے گا۔

جس کے لیے ہم وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور سیکرٹری کالجز شہاب قمر انصاری کے شکر گزار ہیں۔ جنرل کنونشن سے سکھر ریجن کے صدر ڈاکٹر ملھار سندھی، حیدرآباد ریجن کے صدر پروفیسر عبدالحلیم درس اور کراچی ریجن کے صدر پروفیسر رسول قاضی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔