سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی رواں ماہ کے دوران خلاف ورزی پر 138028 روڈ یوزرز کے خلاف کارروائیاں

منگل 29 اپریل 2025 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یکم اپریل سے جاری مہم کے دوران خلاف ورزی پر 138028 روڈ یوزرز کے خلاف کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر بھر کے تمام سیکٹرز میں ٹریفک قوانین بارے خصوصی آگاہی مہم کےساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے بغیر پرمٹ، بغیر رجسٹریشن،ہیلمٹ کے بغیر، کالے شیشوں کے استعمال، بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے، اوور سپیڈنگ اور اشاروں کے غلط استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 138028 افراد کے خلاف کاروائیاں کیں، شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے اگاہی مہم جاری ہے ،اس دوران پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ،اسی طرح موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں، لین لائن ڈسپلن کے پابند رہنے کے ساتھ ساتھ اوور سپیڈنگ سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :