Live Updates

امریکا کا پاکستان اور بھارت پر ذمہ دارانہ حل کی طرف بڑھنے پر زور

واشنگٹن، بھارت اور پاکستان دونوں حکومتوں سے رابطے میں ہے،ترجمان محکمہ خارجہ

منگل 29 اپریل 2025 13:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ اور جنگی جنون میں خطرناک اضافے کے بعد واشنگٹن اور عالمی دارالحکومتوں میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن، بھارت اور پاکستان دونوں حکومتوں سے رابطے میں ہے اور فریقین پر زور دے رہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل کی طرف بڑھیںاگرچہ امریکا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، لیکن پاکستان پر کوئی براہ راست الزام نہیں لگایا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی تنقید کی۔

بھارت نے بغیر کسی ٹھوس شواہد کے 22 اپریل کے حملے کا الزام فوری طور پر پاکستان پر عائد کیا تھا، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی ر کو بتایا کہ یہ ایک ابھرتی ہوئی صورتحال ہے اور ہم اسے قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہم دونوں ممالک کی حکومتوں سے مختلف سطحوں پر رابطے میں ہیں اور تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک ذمہ دارانہ حل تلاش کریں۔

حالیہ تجزیوں کے مطابق، بھارت خاص طور پر چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو روکنے کی امریکی حکمت عملی کے تحت اب امریکا کا ایک قریبی پارٹنر بنتا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کی جغرافیائی اہمیت میں امریکی دلچسپی افغانستان سے انخلا کے بعد کم ہوئی ہے، لیکن اب بھی پاکستان ایک اہم اتحادی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات