
بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین کا پنجاب ہائی وے پٹرول ،ایلیٹ فورس ہیڈکوارٹر بیدیاں روڈ کا دورہ
ڈکیتی ،چوری کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ پولیس بہت اچھا کردار ادا کر رہی ہے‘چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن
منگل 29 اپریل 2025 16:26
(جاری ہے)
E-payچالان کااقدام اٹھایاگیا ہے تاکہ کسی قسم کی مالی بے ضابطگی نہ کی جاسکے۔یہی وجہ ہے کہ 3.4ارب روپے کی خطیر رقم گورنمنٹ کے خزانے میں چلان کی مد میںجا رہی ہے اور 99.9فیصد onlineچالان کئے جا رہے ہیں۔
اس موقع پرچیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن،سرویلنس ومانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے وہاں پر موجود افسران ، زیرتربیت افسران اور سٹاف سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ اور محکمانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ان کے عزم کو سراہااور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یہ ان نوجوانوں کی ہی دن رات محنت کا نتیجہ ہے کہ ہم لوگ دن رات آزادی سے اپنی فیملیزکے ساتھ گھوم رہے ہیں۔بریگیڈیئر(ر) بابرعلائوالدین نے کہاکہ 362ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پورے پنجاب میں اپنا فرض انجام دے رہی ہیں لیکن یہ 28فیصد پنجاب کے ہائی وے کو کور کر رہے ہیں۔اس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے اور یہ 2004سے وجود میں آئی ہے۔10.802کلومیٹر کو ہائی وے پٹرولنگ کور کر رہی ہے اور حساس مقامات کو کور کرکے یقینی بنایاجا رہا ہے۔28فیصد پورے پنجاب کو ہائی وے کور کر رہا ہے۔ چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے ہائی وے پٹرولنگ کو روڈ پر بروقت متحرک رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی پولیسنگ کو پورے پنجاب میں نافذ کیاگیا ہے جس میں E-Police Post، HRMIS، Crime Mapping ، DLIMS، ALMR،Welfareاور Hot Lineاور روڈ سیفٹی جیسے انقلابی اقدام عمل میں لائے جاچکے ہیں۔ ہائی وے پنجاب کو جدید تقاضوں پر استوار کیاگیاہے تاکہ ماڈرن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کیاجاسکے۔ چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے کہاکہ ای پولیس پوسٹ ایپ روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو چیک کیاجا رہا ہے۔ (PALD) Punjab Axle Load Dataجیسی ایپ متعارف کروائی گئی ہے اور اس کو پنجاب سے بڑھاکر قومی سطح پر لاگو کرنے کیلئے دن رات کوششیں کی جا رہی ہیں۔ چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے کہاکہ پنجاب ہائی وے اتھارٹی کی 100پوسٹوں کو ڈرائیورنگ لائسنس سینٹر بھی ڈکلیئرکیاگیا ہے تاکہ دوردراز رہنے والے لوگوں کو لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ان سینٹرز میں نہ صرف ڈرائیونگ لائسنس بلکہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے۔اسی مد میں ڈرائیونگ سکول بھی چلائے جا رہے ہیں۔ 42ڈرائیونگ سکولز پورے پنجاب میں کام کر رہے ہیں۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کو پورے پنجاب میں پولیس خدمت سنٹر کا درجہ بھی دیاگیا ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایاجاسکے۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.