Live Updates

شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا

بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی‘محکمہ موسمیات

منگل 29 اپریل 2025 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44سے 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات