
ملک بھر گرمی برقرار، آئندہ24گھنٹوں میں موسم گرم رہنے کا امکان
لاڑکانہ، دادو اور تربت میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح 51ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
میاں محمد ندیم
منگل 29 اپریل 2025
16:29

(جاری ہے)
پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا اور ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ سندھ کے سکھر، نواب شاہ اور مٹھی میں بھی رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے بلوچستان کے سبی اور تربت میں بھی پارہ بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں. محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں اگلے کچھ روز تک گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے کئی مقامات کو گرمی کی لہر کاسامنا ہے اور کراچی میں بھی آئندہ کچھ روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے جب کہ آئندہ 2روز میں شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی. محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یکم مئی کومغربی ہواوں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواﺅں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا محکمہ موسمیات مطابق مغربی ہواﺅں کاسسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتاہے اور سسٹم کے کچھ اثرات سندھ میں بھی بارش کی صورت میں ہوسکتے ہیں جس کے سبب 2 سے 3 مئی کے دوران سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے.مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.