Live Updates

70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ، وزیراعظم شہباز شریف

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے، 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ، وزیراعظم کاڈ یجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 29 اپریل 2025 17:11

70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، ٹیکنالوجی کا بھر پور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے، اسلام آباد میں ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے، زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں آئی ٹی پارکس بنا رہے ہیں۔نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کے شعبہ میں سکلز ٹریننگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔ اور ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر آئی ٹی پارکس، انکیوبیشن سینٹرز، تحقیق و ترقی کے مراکز اور تربیتی منصوبوں پر بھرپور کام جاری ہے۔

دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ یقین دلاتا ہوں آئی ٹی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیرعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلیم و تربیت کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر کلیدی شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مو¿ثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں 4 لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کئے گئے اور دیہی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ورلڈ بینک کی مدد سے ایگریکلچرل سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔

وزیراعظم نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ سمیت تمام بین الاقوامی شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل میدان میں دنیا کے ساتھ کھڑا کرنے کیلئے وہ ذاتی طور پر ہر قدم پر رہنمائی کریں گے۔پاکستان کی آبادی کا بڑا تناسب نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ہم نے نوجوانوں کی فلاح کیلئے منصوبوں کا آغاز بہت پہلے کیا تھا۔

ہونہار طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ اور شعبہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ جبکہ زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھرپوراستفادہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 42 دن میں 146 محکموں کو 2 سال کی قلیل مدت میں ڈیجیٹائزڈ کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی کے تحت اقتصادی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات