Live Updates

مرکزی مسلم لیگ کراچی کایکم مئی کو پاکستان زندہ باد ریلی نکالنے کااعلان

پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور قومی وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، احمد ندیم اعوان

منگل 29 اپریل 2025 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کا بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور گیڈربھپکیوں کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی نکالنے کااعلان۔ریلی یکم مئی کو شام 5بجے مزار قائد سے سی ویو تک نکالی جائے گی ۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان کاکہناہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنی سرحدوں اور قومی وقار کے دفاع سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

(جاری ہے)

پوری قوم اپنے وطن کی دفاع کی خاطر اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔اسی قومی جذبے کے اظہار اور دشمن کو بھرپور پیغام دینے کے لیے مرکزی مسلم لیگ یکم مئی کو "پاکستان زندہ باد ریلی" کا انعقاد کر رہی ہے، جو مزار قائد سے شروع ہو کر سی ویو تک جائے گی۔احمد ندیم اعوان کا کہناتھا کہ یہ پاکستان زندہ باد ریلی نہ صرف وطن سے محبت کا اظہار ہے بلکہ قوم کے اتحاد، یکجہتی اور دفاع وطن کے عزم کی تجدید بھی ہے۔ انہوں نے اہلیانِ کراچی سے اپیل کی ہے کہ بھرپور شرکت کر کے دشمن کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات