انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے امیدواروں کی ماڈریٹڈ مارکس شیٹ 30اپریل کو جاری کرنے کا اعلان

منگل 29 اپریل 2025 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے امیدواروں کی ماڈریٹڈ مارکس شیٹ 30اپریل کو جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انٹربورڈ نے یہ اقدام سندھ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔ یاد رہے صوبائی کابینہ نے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ان طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دی تھی جو انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 میں شریک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

خصوصی کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے فارمولے کے مطابق طلبہ کو کیمسٹری میں 20فیصد جبکہ فزکس اور ریاضی میں 15,15فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔ انٹربورڈ کراچی نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پرانی مارکس شیٹ چونکہ اب منسوخ ہوچکی ہیں لہذا طلبہ کو ماڈریٹڈ مارکس شیٹ ان سے پرانی مارکس شیٹ لینے کے بعد ہی جاری کی جائیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے طلبہ سے پرانی مارکس شیٹ واپس لے کر بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :