Live Updates

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا جاری

بھارت میں صرف ہندوؤں کو نشانہ بنا ئے جانے کا تاثر دینے کی کوشش

منگل 29 اپریل 2025 20:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا جاری ہے ، بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کو جاری رکھتے ہوئے یہ تاثر دے رہا ہے کہ بھارت میں صرف ہندوؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے اپنے پروگرام میں پہلگام حملے کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے موقع پر موجود سیاح سے پوچھا کہ آپ نے کیا دیکھا کیسے حملہ آور ہندوؤں کو نشانہ بنا رہے تھی تاہم اسے ای وقت منہ کی کھانا پڑی جب سیاح نے جواب دیا کہ جو مقامی کشمیری وہاں موجود تھے انہوں نے زخمیوں اور متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں بہت مدد کی ۔

اس جواب کو سن کر بھارتی اینکرامیش دیوگن بوکھلا گیا اور گفتگو کو دوبارہ ہندوؤں کو نشانہ بنانے سے جوڑنے لگا۔

(جاری ہے)

سیاح نے مزید کہا کہ ’ہر طبقہ فکر سے مقامی کشمیری اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر زخمیوں کی مدد کر رہے تھے ۔دفاعی ماہرین کہتے ہیں بھارتی میڈیا مودی کی پالیسیوں پر چلتے ہوئے زہر اگلنے کا کام کرتا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مسلمانوں کیخلاف بربریت شروع کر دی ہے ۔ دو ہزار سے لیکر اب تک بھارتی فوج بڑی تعداد میں بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو فیک انکاؤنٹرز میں شہید کرچکی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد 2 ہزارسے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات