Live Updates

مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں سے ابہام کا خاتمہ ہوا ہے ُسید نیرحسین بخاری

منگل 29 اپریل 2025 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینزکی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں سے ابہام کا خاتمہ ہوا ہے ُپیپلز پارٹی کی قومی مفاد کو ترجیح بنا کر معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ایک تاریخ ہے۔ایک بیان میں سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اصولی موقف پر مشترکہ مفادات کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں سے ابہام کا خاتمہ ہوا ہے ، پیپلز پارٹی کی قومی مفاد کو ترجیح بنا کر معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ایک تاریخ ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتفاق رائے پیدا کرنا ثبوت ہے کہ مصبوط اکائیاں ہی مظبوط وفاق کی ضمانت ہیں ۔فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی قیادت کے مل بیٹھنے سے حل کئے جا سکتے ہیں۔اتفاق رائے کے بغیر نہروں کی تعمیر روکنے اور مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بہترین اقدام ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نہروں کے معاملے پر عوام الناس کے شانہ بشانہ رہیُچیرمین بلاول بھٹو زرداری کا پانی تقسیم کی1991معاہدے پر من و عن عملدرآمد موقف تسلیم کیا گیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات