Live Updates

صوبائی محتسب سندھ اور زیبسٹ یونیورسٹی کراچی کے اشتراک سے پانچویں برینڈ ایمبیسڈر پروگرام کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)صوبائی محتسب سندھ اور زیبسٹ یونیورسٹی کراچی کے اشتراک سے پانچویں برینڈ ایمبیسڈر پروگرام کا انعقادہوا۔ صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی پروگرام میں خصوصی شرکت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمدسہیل راجپوت نے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ برینڈ ایمبیسڈر پروگرام کا مقصد نوجوان طلبا کے ذریعے محکمے سے متعلق عوامی آگاہی پھیلانا ہے، ورلڈ بینک کے حالیہ سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 25 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے،سندھ کی آبادی 50 ملین ہے لیکن صوبائی محتسب سندھ میں درج شکایات صرف نو ہزار ہیں۔

محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ لوگوں کا عدم اعتماد، عدم دلچسپی، خوف یا آگاہی نہ ہونا بھی شکایات کے اندراج میں کمی کا سبب ہوسکتا ہے،سرکاری اداروں کے خلاف عوامی شکایات کو کم از کم 90 روز میں نمٹانے کی کوشش کررہے ہیں، ہوسکتا ہے بعض شکایات دیر سے حل ہوں لیکن عوام کو انصاف پہنچا رہے ہیں۔صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوتنے سیمینار میں وقفہ سوالات کے موقع پر طلبا کے سوالات کے جواب دیے۔سیمینار سے زیبسٹ کے نائب صدر امتیاز قاضی، رجسٹرار صوبائی محتسب سندھ مسعود عشرت اور ایڈوائزر ریحانہ جی علی میمن نے بھی خطاب کیا؂۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات