Live Updates

ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی قیادت میں بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 29 اپریل 2025 23:23

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی قیادت میں بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکامیں اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ سمیت ضلعی و انتظامی افسران ، کسان و زمیندار ، سول سوسائٹی ، ہندو پنچائیت کے نمائندے، انجمن تاجران ، طلبا اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس سندھ طاس معاہدہ سے مکرنے اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گھناونی سازش کے تحت پاکستان کا پانی بند کرنے کی جو کوشش کر رہاہے پاکستان کا ہر شہری اسکی یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنے پانی اور سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور ہم بھارت سے اپنے حق کا پانی ضرور لے کر رہیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے ،اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پاکستان کا بچہ بچہ،تمام عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن بھارت کو ہر فورم پر منہ توڑ جواب دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات