کینالز منصوبے کی منسوخی ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشترکہ کامیابی ہے ،سید صدر الدین شاہ راشدی

منگل 29 اپریل 2025 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)دریائے سندھ سے نئی کینالز نکالنے کے منصوبے کو وقتی طور پر موخر کرنے کا حکومتی فیصلہ سندھ کے سیاسی شعور وکلا سیاسی ورکرز نوجوان طلبہ آبادگار خواتین بچوں بوڑھوں صحافی اور ھر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشترکہ کامیابی ہے اور سندھ کی غیر قانونی زمینیں الاٹمنٹ والے آڈر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے دریائے سندھ بچایو تحریک کا 30 اپریل کو مشاورتی اجلاس پی ٹی آئی کی میزبانی میں طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار دریائے سندھ بچایو تحریک کے کنوینر سید زین شاہ، جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی ، ڈاکٹر صفدر علی عباسی ، حلیم عادل شیخ ، ایاز لطیف پلیجو ، کاشف سعید شیخ ، ریاض چانڈیو سردار عبدالرحیم ، حسنین مرزا مسرور خان جتوئی ، میر خادم تالپر اور دیگر نے مشترکہ اپنے جاری بیان میں کیا رہنماں نے مزید کہا کہ سندھ کے باشعور عوام نے شدید گرمی اور سخت موسم کی پرواہ کئے بغیر شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں اپنے حق کے لئے بے مثال پر امن بھرپور احتجاج کیا جس کے نتیجے میں وقتی طور پر کامیابی حاصل ہوسکی رہنماں نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی سندھ، سندھ میں غیر قانونی طور پر لاکھوں ایکڑ زمین کی گئی الاٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کروائے تاکہ ہمیشہ کے لیے کینالز کا منصوبہ دفن ہوجائے رہنماں نے کینالز کا معاملہ وقتی طور پر حل ہونے پر سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں کامیابی ممکن ہوئی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سندھ کی زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ، پیکا آرڈینینس اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور سندھ کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔