Live Updates

سورج سوانیزے پر،پانی بجلی کابحران شدت اختیارکرتاجارہاہے ۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

شہرقائدمعاشی حب ،16سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیاہے، سابق وفاقی وزیر

منگل 29 اپریل 2025 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کراچی میں پانی،بجلی بحران پرشدیدتشویش کااظہارکیا،صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شہرقائد میں سورج سوانیزے پرآچکاہے،ہیٹ ویومیں جہاں درجہ حرارت 40سے اوپرہوچکاہے،پاکستان کے سب سے بڑا شہرکراچی جس کو معاشی حب بھی کہاجاتاہی16سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیاہے،دن بھربجلی غائب رہنے سے معاشی سرگرمیاں بھی معطل ہیں،باعث علاقوں میں پورادن،پوری رات بجلی معطل ہے، عوام کا دن کا سکون اوررات کی نیند حرام ہوگئی ہے گرمی،حبس میں بجلی بندہونے کے باعث لوگ مختلف امراض کاشکارہورہے ہیں دوسری جانب پانی کابحران بھی شدت اختیارکرتاجارہاہے لوڈشیڈنگ اورپانی کی بندش سے تنگ افراداحتجاج کرنے پرمجبورہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ کراچی کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں انہوںنے حکومت اورمتعلقہ شعبوں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ Kالیکٹرک کو شدید گرمی میں طویل اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روکاجائے اورعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات