Live Updates

بھکر، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا

منگل 29 اپریل 2025 23:26

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،اسسٹنٹ کمشنر خضر رزاق منج اور پاک فوج کے کیپٹن عاصم نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی اور وفاقی محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ہیلتھ،ایجوکیشن،لائیوسٹاک ،سول ڈیفنس،واپڈا،کسٹمز،ٹریفک پولیس،سوشل ویلفئیر،ہائی ویز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے محکمہ جات کی کارکردگی و معیار کو جانچنے اور عوام الناس کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے حوالہ سے محکمہ جات کے سربراہان کو گائیڈ لائنز جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نےضلع کی لا اینڈ آرڈر صورتحال بارے شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں غیر قانونی آئل ایجنسیوں،غیر قانونی گیس ری فلنگ،ذخیرہ اندوزی،گداگری کی روک تھام اور ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ایکسئین ہائی ویز کو ہدایات جاری کیں کہ مرکزی شاہراؤں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کی کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وطن عزیز سے والہانہ محبت و عقیدت کے اظہار کے لئے پیغام پاکستان کے عنوان سے تعلیمی اداروں میں سیمینارز منعقد کئےجارہے ہیں جن کا بنیادی مقصد ملک وقوم کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا اور مٹی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات