Live Updates

مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا

آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات بند کرکے فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں،بھارتی حکام

منگل 29 اپریل 2025 19:35

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ جموں کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکس بند کر دیے ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات بند کرکے فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ، ملازمین اور تاجروں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے متعدد کشمیری بھارت چھوڑ کرسری نگر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا، ہریانہ اور ہماچل میں 2 ہزار کشمیری گھروں اور دفاتر میں محصور ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری طلبہ نے بتایا کہ بھارت میں محصور کشمیری محفوظ راستے سے سری نگرجانے کیلئے کوشاں ہیں، ہم 5 دن سے گھر نہیں جاسکے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات