Live Updates

وانا میں جرگے کا انعقاد، علاقائی امن و امان، ترقیاتی اقدامات ،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 29 اپریل 2025 20:00

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وانا میں عظیم الشان جرگہ منعقد ہوا جس کی صدارت انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (سائوتھ)میجر جنرل عمر خان نیازی نے کی۔ جرگے میں ضلعی انتظامیہ، ایف سی افسران، قبائلی مشران، علمائے کرام، نوجوانوں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ و طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں علاقائی امن و امان، ترقیاتی اقدامات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے افواج پاکستان اور قبائل کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ قبائلی عمائدین نے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل اعتماد اور وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی بیرونی خطرے کے خلاف متحد رہنے اور سیسہ پلائی دیوار بننے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ جرگہ وزیرستان کے غیور قبائل کی بے مثال قربانیوں، غیر متزلزل حب الوطنی اور ریاست کے ساتھ اٹوٹ تعلق کی جیتی جاگتی تصویر بن کر سامنے آیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات