
کاٹی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد
ہیلمٹ نہ پہننے سے 3 ماہ کے دوران 30 جان لیوا حادثات ہوئے، علی رضا ایس ایس پی ٹریفک کورنگی
منگل 29 اپریل 2025 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 42 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، اور چند دنوں سے ٹینکر اور کنٹینرز کے حادثات بہت نمایاں ہیں جس میں بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں، لیکن ان حادثات میں 100 فیصد غلطی ٹرک ڈرائیورز کی بھی نہیں،کہیں نہ کہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں۔
کورنگی میں گزشتہ 3 ماہ میں جان لیوا حادثات کی تعداد 30 تھی جس میں سے 23 حادثات میں غلطی موٹر سائیکل سواروں کی ہیں جس میں ہیلمٹ نہ پہننا، مقررہ لین میں بائیک نہ چلانا، سائیڈ کے شیشوں میں عقب سے آنے والے ٹریفک کو بغیر دیکھے مڑنے کے واقعات شامل ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک کورنگی نے کہا کہ پولیس کی تحویل میں 434 بڑی گاڑیاں، بسیں شامل ہیں جو انتہائی مخدوش حالت میں ہونے کے باوجود سڑکوں پر چلائی جا رہی تھیں جنہیں پولیس نے بند کیا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے صنعتکاروں اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ ان اصولوں کی پیروی کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور ادارہ جاتی سطح پر ٹریفک آگاہی کو فروغ دیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی کے تعاون سے موسم گرما کی مناسبت سے ایسے ہیلمٹ تیار کئے جارہے ہیں جو گرمی کے موسم میں پہننا آسان ہو اور جس سے جان لیوا حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔ علی رضا نے مزید کہا کہ کاٹی کے ممبران کی سہولت کیلئے ہفتہ میں 2 مرتبہ لائسنس برانچ میں فاسٹ ٹریک ڈیسک کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں لائسنس اور دیگر مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔ قبل ازیں کاٹی کے صدر جنید نقی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی علاقوں میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین روزانہ ٹریفک مسائل کا سامنا کرتے ہیں اور معمولی کوتاہیاں بعض اوقات جان لیوا حادثات میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی نہ صرف صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ سماجی فلاح اور تحفظ عامہ کے لیے بھی سرگرم ہے۔جنید نقی نے کہا کہ کاٹی اس طرح کی آگاہی مہمات کے ذریعے صنعتی برادری اور ملازمین کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے روشناس کروا رہی ہے، تاکہ نہ صرف صنعتی سرگرمیاں جاری رہیں بلکہ معاشرتی تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں ٹریفک پولیس کی موجودگی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ قانون پر عمل درآمد مؤثر طور پر ممکن ہو۔ سیمینار میں مختلف صنعتوں کے نمائندوں، ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی شبیر احمد، ایس او کورنگی آصف شہزاد سمیت دیگر ٹریفک پولیس افسران اور کاٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.