Live Updates

عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعرات کو کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے

منگل 29 اپریل 2025 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعرات کو کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حلیم صادق کے مطابق پارٹی کے مرکزی کنوینئر جمعرات کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ کوئٹہ میں پارٹی کے صوبائی دفتر کا افتتاح مقامی ہوٹل میں پارٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب اور کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر شاہد خان عباسی مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات