Live Updates

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی اور ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار ظفر عباسی کی چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 20:40

۷اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان اور ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار ظفر عباسی نے چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے منگل کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق ملاقات میں ڈی جی نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے نیب کے کردار کو واضح کیا اور تعمیرات کے حوالے سے عوام الناس کو مالی دھوکہ دینے والی مختلف اسکیموں پر شرعی رائے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل سے معاونت طلب کی گئی ہے اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمہ کے حوالے سے نیب کے کردار کو سراہا اور کہا کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی سربراہی میں نیب کی فعالیت اور کار کردگی میں بہت اضافہ ہوا ہے چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے اس امر بارے کہا کہ کونسل اس معاملہ میں نیب کے ساتھ ہے اور جلد ہی عوام الناس کو مالی دھوکہ دینے کے مختلف انداز اور سکیموں کا شرعی تجزیہ کر کے کو نسل کی رائے نیب کو بھیجی جائے گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات