Live Updates

مودی حکومت نے پہلگام واقعے پر فوج کی شمالی کمان کو تبدیل کردیا

منگل 29 اپریل 2025 20:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت نے پہلگام میں ناکام فالس فلیگ آپریشن کا سارا ملبہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیدیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو فوج کی شمالی کمان کا چارج دیدیا گیا۔بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ناکامی کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں دس لاکھ کے قریب فوج، پیراملٹری فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکارتعینات ہیں جو پہلگام حملہ روکنے میں ناکام رہے۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی طرف سے انکار پر مودی حکومت کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات