نوشکی سانحے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی

منگل 29 اپریل 2025 21:20

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)نوشکی سانحے کا ایک اور زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی ہے۔ نوشکی سانحے کے 24زخمی افراد کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم ہسپتال میں ان کا علاج کا جاری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا، واقعے میں ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 20سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کرنے کے دوران آگ لگی، فائر بریگیڈ کی گاڑی سمیت کئی موٹرسائیکلیں بھی زد میں آگئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی ٹرک کے قریب موجود تھی کہ اسی دوران ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا، آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔