حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ، مولانا عبدالقادر لونی

منگل 29 اپریل 2025 21:25

? کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالاحد کبدانی، نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی، صوبائی سرپرست مولنا خدائے نظر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری عبیداللہ حقانی، جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمدحسنی، سرپرست مولانانعمت اللہ نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی منڈی میں بے انتہا قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں آے روز قیمتیں بڑھ رہی ہے حکمران طبقہ کو اپنے مراعات اور پرتعیش زندگی گزارنے کا فکر ہے لیکن غریب عوام کی دو وقت کی روٹی کا فکر نہیں پرتعیش زندگی کے لیے حکمران اپنے تنخواہوں کا اضافہ غریب عوام کی خون نچوڑنے سے کررہا ہے اور اس کا بوجھ بھی عوام پر ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل ظالمانہ پالیسیوں سے عوام اور تاجروں کا استحصال ہورہا ہیں حکومت کے پاس دعوں کے سوا ملک چلانے کیلئے کوئی جامع پالیسی نہیں۔

(جاری ہے)

مہنگائی کی ستائی عوام پر مسلسل مہنگای کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ عوام شہباز حکومت کے ڈرامائی طرز دعووں سے عاجز آچکی ہے قوم اب تک کرپٹ سیاست دانوں کے جھوٹے وعدوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 فیصد سے بڑھا کر70 فیصد کردیا ہے آئی ایم ایف کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہیں۔