Live Updates

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فانڈیشن اور دی برٹش ایشین ٹرسٹ کے درمیان نوجوان خواتین

مائیکرو انٹرپرینیورزکی پائیدار روزگار کے قیام میں مدد کے لیے شراکت داری کی تجدید اس شراکت کا مقصد 900 مائیکرو انٹرپرائز گروپس کو ترقی دینے اور مستحکم بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنا ہے،ریحان شیخ

منگل 29 اپریل 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فانڈیشن اور دی برٹش ایشین ٹرسٹ نے اپنی شراکت داری کی تجدید کا اعلان کرتے ہوئے ان کے تین سالہ انٹرپرائز ڈیولپمنٹ پروگرام تھرائیونگ فیوچرز(Thriving Futures) کے آغاز پر خوشی کیا اظہار کیا ہے جو اعلی صلاحیت کے حامل نوجوان مائیکرو انٹرپرائزز کو ان کی کارکردگی میں اضافہ کرنے اور طویل مدتی استحکام حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے پر توجہ دیگا۔

گزشتہ پروگرام کے تحت 1000 سے زائد نوجوان خواتین و حضرات کو بااختیار بنایا گیا تاکہ وہ اپنی زرعی مائیکرو انٹرپرائزز کو ترقی دے سکیں اور انہیں پائیدار بنا سکیں۔ اس مقصد کے لیے کاروباری ترقی، مارکیٹنگ، معیار کی یقین دہانی، اور ڈیجیٹل خواندگی کی تربیت پر توجہ دی گئی، جس کے نتیجے میں ان انٹرپرائزز کی آمدنی میں اوسطا 25 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ پروگرام سے حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر، تھرائیونگ فیوچرز ایک نیا اور بہتر انٹرپرائز ڈیولپمنٹ پروگرام ہوگا جو 900 مائیکرو انٹرپرائز گروپس (جن میں سے 90 فیصد خواتین کی قیادت میں ہوں گی) کو ترقی دینے اور مستحکم بنانے کے لیے خصوصی اقدامات فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے سندھ اور پنجاب میں ایک مضبوط اور زیادہ جامع مائیکرو انٹرپرائز ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے گا۔

یہ پروگرام دی برٹش ایشین ٹرسٹ اورعمل درآمد کرنے والے مزید دو شراکت داروں کاروان کرافٹس فانڈیشن اور شراکت کے تعاون سے کام کرے گا۔پاکستان میں دی برٹش ایشین ٹرسٹ کی ڈائریکٹر، کاملہ ماروی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہمیں خوشی ہے کہ ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فانڈیشن کے ساتھ اپنی شراکت کو تھرائیونگ فیوچرز کے ذریعے جاری رکھ رہے ہیں۔

ماضی میں بھی ہم نے زرعی شعبے میں کام کرنے والے انٹرپرینیورز کی معاونت کے لیے مل کر کام کیا، اور یہ نیا پروگرام اس بات کا عکاس ہے کہ ہم سندھ اور پنجاب میں مزید خواتین اور نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے انٹرپرائزز کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اپنی انٹروینشنز کے ذریعے ہم معاشی استحکام کو فروغ دینا، مالیاتی رسائی کو بہتر بنانا، اور مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیڈ آف کوریج، ریحان شیخ، نے کہا: دی برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ تھرائیونگ فیوچرز پروگرام کے آغاز کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی شراکت داری ایک نیا تین سالہ اقدام ہے، جو 900 سے زائد مائیکرو انٹرپرائزز کو ترقی دینے، مثبت سماجی اثرات پیدا کرنے اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ یہ شراکت داری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم انٹرپرینیورز کو کامیابی اور ترقی کے لیے درکار وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات