Live Updates

جاسوسی کوشش ناکام،پاک فوج نے ایل او سی پر ایک ہی دن میںبھارتی فوج کے دوکواڈ کاپٹر مار گرائے

منگل 29 اپریل 2025 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاک فوج نے ایل او سی پر ایک ہی دن میںبھارتی فوج کے دوکواڈ کاپٹر مار گرائے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا ہے، جو پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرایا گیا کواڈ کاپٹر فینٹم فور ہے، پاک فوج نے ایک بھارتی کواڈ کاپٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں گرایا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کے غیر ذمہ دارانہ ایکشن حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرانا پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق دشمن کی اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر کے مناور علاقے میں پاکستان کی جاسوسی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی کواڈکاپٹرمارگرایاتھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق کواڈکاپٹر زکامارگرایاجانا پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، لیکن پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی ناپاک سازش کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر محاذ پر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان شاء اللہ دشمن کو ہر جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات