Live Updates

جنوبی وزیرستان :ریلی کے شرکاء کا مسلح ا فواج کے ساتھ بھرپوراظہار یکجہتی ، بھارت کے خلاف نعرے بازی

منگل 29 اپریل 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) جنوبی وزیرستان اپرکی تحصیل تیارزہ کےعلاقہ خیسورہ میں پاک فوج کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف شہریوں اور طلبہ نے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول تیارزہ کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی کے شرکاء نے مسلح ا فواج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیااور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تیارزہ ہائی سکول کے پرنسپل مسعود الرحمان نے کہا کہ پہلے کی طرح مسلح افواج اور پوری پاکستانی قوم ہر محاذ پر تیار کھڑی ہے۔

قومی مشر ملک عالے خان نے کہا کہ بھارت کی زمین پر جلد پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔قومی مشر ملک محمد خان کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خصوصاً پشتون قوم مسلح ا فواج کے شانہ بشانہ جنگ کے لیے تیار کھڑی ہے۔ملک میر نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام محب وطن شہری پاکستان کے لئے جان دینے کیلئے تیار کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کےلئے اپنی صفیں باندھ رکھی ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات