Live Updates

پہلگام بھارتی سازش ہے، کشمیری عوام کھل کر بول پڑے

ہم کشمیر میں رہتے ہیں، کشمیر ہندوستان کا نہیں ہے، رکشہ ڈرائیور کی بے خوف گفتگو

بدھ 30 اپریل 2025 15:17

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے ہمیشہ بھارتی غاصبانہ قبضے کو رد کیا ہے اور وہ مختلف مواقع پر اپنی آزادی کی آواز بلند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر کے ایک رکشہ ڈرائیور سے پہلگام حملے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر اس نے بے خوف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ ہندوستان کی چال ہے۔

اب اس سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ہندوستان میں رہتے ہیں تو اس نے واضح اور دو ٹوک جواب دیا کہ نہیں! ہم کشمیر میں رہتے ہیں، کشمیر انڈیا کا نہیں ہے۔کشمیری عوام اپنے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں اور مختلف طریقوں سے دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات