Live Updates

پاک بھارت کشیدگی، بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس بھی منفی ہوگیا

بدھ 30 اپریل 2025 16:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے باعث بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس بھی منفی ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 52 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 235 ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 3 ہزار 646 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 226 پر آ گیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں بڑی تعداد سیاحوں کی تھی۔بھارت نے روایتی انداز میں اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا جسے پاکستان نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات