Live Updates

کرناٹک میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر ایک شخص کوپیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا

بدھ 30 اپریل 2025 17:15

بنگلورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)مودی کے بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میںریاست کرناٹک کے دارالحکومت منگلورو کے مضافات میں ایک شخص کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘کا نعرہ لگانے پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول پر جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، کڈوپو کے قریب لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔

وحشیانہ حملے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

اسے ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہجومی تشدد کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک شخص نے مقامی کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘کا نعرہ لگایا۔ چند لوگوں نے اکٹھے ہو کر اس کی پٹائی کی۔ بعد میں اس کی موت ہو گئی۔منگلورو سٹی پولیس کمشنر انوپم اگروال نے کہا کہ اس سلسلے میں منگلورو دیہی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اوراب تک 15ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس کو کم از کم 10مزید افراد کی تلاش ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات