Live Updates

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کے کئی مورچے تباہ

واقعے سے قبل بھارتی فوج کے رافیل طیارے شاہینوں کے فوری ردعمل کے بعد فرار ہوگئے ،بھارتی گنیں خاموش

بدھ 30 اپریل 2025 20:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب سیزفائر خلاف ورزی کی گئی ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نیایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوگئے، اور بھارت کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کی چکپترا پوسٹ تباہ ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ رات پیٹرولنگ کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ دشمن کے رافیل طیاروں نے 29 اور 30 اپریل کی شب مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیٹرولنگ کی، پاکستان ایئرفورس کے طیاروں نے بھارتی ایئرفورس کے جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہوگئے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات