Live Updates

پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، راولپنڈی کے تاجروں کا مسلح افواج کے شانہ بشانہ چلنے کا اعلان

بدھ 30 اپریل 2025 22:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) راولپنڈی کی تاجر برادری نے کسی بھی قسم کی ممکنہ بھارتی جارحیت کے خلاف جانی مالی طور پر مسلح افواج کے شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور پاکستان کا ہر بچہ ہر شہری اس ریڈ لائن کے تحفظ کے لئے پوری طرح تیار تاجروں نے اس عزم کا اظہار گزشتہ لیاقت روڈ سے فوارہ چوک تک مسلح افواج سے یک جہتی کے لئے نکالی گئی ریلی میں کیا مرکزی انجمن تاجران لیاقت روڈ کے زیر اہتمام نکالی گئیریلی کی قیادت انجمن کے صدر شیخ عبد الوحید اور راجہ محمود نے کی ریلی میں شریک تاجر برادری نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ تاجر برادری نے پاک افواج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ عوام پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پہلگام واقعے میں بھارت ملوث ہے ہم سب متحد ہو کر بھارت کیخلاف جنگ لڑینگے بھارتی آبی جارحیت پر تاجر برادری نے مودی کیخلاف بھی زبردست نعرے بازی کی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکی آنکھیں نکال دینگے بھارت نے اگر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہماری افواج اسکا سخت جواب دیگی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات