سیاچن سے لیکربحیرہ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل طور پر تیار

بدھ 30 اپریل 2025 22:35

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)سیاچن سے لے بحیرہ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نپٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

ملک جدید جنگی ساز و سامان جس میں جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کیساتھ مکمل تیار ہیں۔ دفاعی ماہرین کہتے ہیں جب بات مادر وطن کے دفاع کی ہو تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں ۔