Live Updates

کشمیر کے مسلمان بہت اچھے ، مودی بہت بڑا جھوٹا شخص ہے ، بھارتی ہندو خاتون

بدھ 30 اپریل 2025 23:28

پہلگام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد ایک سے ایک سچ سے پردہ اٹھ رہا ہے ۔ بھارتی ہندو خاتون نے بھی مودی کا ایجنڈا بے نقاب کر تے ہوے اسے بہت بڑا جھوٹا شخص قرار دیدیا ۔ بھارتی شہری مودی کی مکروہ پالیسیوں بر بول پڑے ہیں ۔ بھارتی ہندو خاتون نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہا ہے کہ میں کشمیر گئی ہوں وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مودی بہت بڑا جھوٹا ہے،مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں، اس کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑوانے کا ایجنڈا ہے۔ مودی کی ناکامی کی وجہ سے چین نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ۔ مودی جھوٹا ہے،مودی کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے 30 اس کے لئے سال چاہئے۔ مودی کے جھوٹے بیانیہ کے باعث اب اس کی اپنی قوم کے لوگ اس پر اعتبار نہیں کر رہے ہیں ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کا ڈرامہ کرکے اپنی سیاست کو بچا رہا ہے ۔ یہ مودی اور اس کی پالیسیوں کی ناکامی ہے کہ آج ہر کوئی اس کو بے نقاب کر رہا ہے،

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات