Live Updates

بھارتی الزامات اور جارحیت کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد

بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دیگا، اراکین

بدھ 30 اپریل 2025 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پاکستان پر بھارتی الزامات اور جارحیت کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش کردی گئی جبکہ اراکین اسمبلی نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں بھارتی الزامات اور جارحیت کے خلاف قرار داد پیش کی گئی، جس پر اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے نواب زادہ میر زرین خان مگسی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑے دہشت گرد بھارت اور اسرائیل ہیں، بھارت کسی بھی غلطی فہمی میں نہ رہے۔مسلم لیگ ( ن ) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اسلام مخالف سیاست پر چلتی ہے، ملکی سالمیت کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، بھارت کے پالے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات