ّپنجاب یونیورسٹی اور قائد آعظیم یونیورسٹی کے طلبا کے جائز مطالبات ہیں ، جان محمد بلیدی

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

ھ*اسلام آباد / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) نیشنل پارٹی کے رہنما سینٹر جان محمد بلیدی سے پنجاب و قائدآعظم یونیورسٹی کے طلبا رہنما ابوبکر مسعود، امین ترین، دادللہ دھمڑ، واجد وزیر اور سعید محمد قیص نے ملاقات کی اور بلوچ کونسل کے رہنما سلیمان بلوچ سے فون پر یونیورسٹیوں میں بلوچ و پشتون طلبا کو درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نیشنل پارٹی کے رہنما سینٹر جان محمد بلیدی نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی اور قائد آعظیم یونیورسٹی کے طلبا کے جائز مطالبات ہیں لیکن بلاجواز ان کے مطالبات کو نظرانداز کیا جارہا ہے انھوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا رویہ طلبا اور طلبا تنظیموں کے لیڈرشپ کے ساتھ غیر منصفانہ ہے وہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے الجھا رہے ہیں انھوں نے کھاکہ یونیورسٹیوں کے گرفتار طلبا کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور جھوٹے و بے بنیاد مقدمات ختم کئے جاہیں اور یونیورسٹیوں سے بے دخل کئے گئے طلبا کے ایڈمیشن دوبارہ بحال کئے جائیں انھیں تعلم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ایوننگ میں داخل طلبا کے ہوسٹلوں کی الاٹمنٹ کی جائے اور طلبا کو ناجائز تنگ کرنا بند کیا جائے۔ فیسوں میں غیر ضروری اضافہ واپس لیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ میاں نوازشریف دور کے اسکالرشپ اسکیم کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ انھوں نے کھاکہ میاں نوازشریف نے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ساتھ ہونے والے لاہور کے اجلاس میں میاں نوازشریف نے یہ احکامات پارٹی قیادت اور وفاقی وزرا کو کئے کہ بلوچستان و فاٹا کے اسکالرشپ اسکیم کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

انھوں نے کھاکہ بلوچ و پشتون طلبا کے مسائل پر سینٹر پرویز رشید سے تفصلی بات ہوئی ہے ایک دو دن کے اندر پنجاب حکومت کے زمہ داروں سے سینٹر محترم پرویز رشید کی موجودگی میں طلبا نمائندوں کے ساتھ نشست ہوگی جس میں طلبا کے مسائل کے حل کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔