Live Updates

o حیدر آباد: استحکام پاکستان آرگنائزیشن کمیٹی کا اجلاس

Y بھارتی حکومتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

7حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت اور قومی مفاد کیلئے ہم متحد ہیں. انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتیہوئے کہا ہے کہ واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے احسن ناغڑ نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے پاک فوج اور عوام بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں مودی سرکار ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے آرگنائزیشن کے سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے جو قطعی ناقابل برداشت ہیارگنائزیشن کے صدر رفعت زیدی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اس واقعے کی آڑ میں کسی بھی جارحیت کی کوشش کرتی ہے تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت اور قومی مفاد کیلئے متحد ہیں، اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں احسن ناغڑ نے واضح کیا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لئے خطرہ رہا ہے ملک کی سالمیت کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اجلاس میں سیکریٹری جنرل سید ریاض شاہ،سینئر نائب صدر نعیم اختر رضوی،اعظم ریاض،محمد نعمان میمن،قاری سعد اللہ خان،اعجاز علی راجپوت،علی رضا آرائیں،شاکر خان،ملک ہاشم شریک تھے ۔۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات