ڑ*محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان حال عوام کو بارشوں کی نوید سنا دی

ط*آج سے 4مئی تک پنجاب سمیت ملک بھر میںآندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

۵ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان حال عوام کو بارشوں کی نوید سنا دی،آج سے 4مئی تک پنجاب سمیت ملک بھر میںآندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا،یکم مئی سے شمال مشرقی پنجاب میں مرطوب ہوائیں بھی داخل ہو سکتی ہیں، آج شام یا رات سے 4 مئی تک کشمیر، اسلام آباد،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی،میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ادھرخیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ میں آندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،بونیر، ملاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک،خیبر، پشاور، مردان، کرم، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کہیں کہیں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 مئی رات سے 5 مئی کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھر سندھ کے اضلاع سکھر، میرپورخاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ، عمرکوٹ میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے اضلاع ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور بارکھان میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گرج چمک، آندھی اورژالہ باری سے بجلی کے کھمبوں، درختوں، گاڑیوں اور سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گندم کی کٹائی سمیت زرعی سرگرمیاں موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں،ملک کے بیشتر حصوں میں یکم مئی سے ہیٹ ویو کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔