Live Updates

بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، رانا ثنا اللہ

سب سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ہر جماعت اپنی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے‘انٹرویو

جمعرات 1 مئی 2025 13:33

بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، رانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائاللہ نے کہا کہ پوری دنیا کو اتحاد کا پیغام جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے بیانات آچکے ہیں، سب سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ہر جماعت اپنی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت ہوئی تو ضرور ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ پی ٹی آئی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر موقع آیا تو تمام جماعتیں متحد ہوں گی۔واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بیبنیاد الزام تراشی کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات