Live Updates

تحریک انصاف گرینڈ الائنس کیلئے کردار ادا کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے،اعظم سواتی

گرینڈ الائنس عوامی اور مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے اور الائنس کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے، رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 1 مئی 2025 13:41

تحریک انصاف گرینڈ الائنس کیلئے  کردار ادا کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی 2025)پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف گرینڈ الائنس کیلئے اہم کردار اداکررہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس عوامی اور مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے اور الائنس کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے قائدین نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے اور انہیں گرینڈ الائنس میں آنے کی دعوت دی گئی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا گرینڈ الائنس میں آنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہیں کروائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں پر بلاجواز پابندی لگائی گئی ہے ۔عدالت نے بھی واضح احکامات دئیے تھے کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاءاور پارٹی رہنماﺅں کی ملاقاتیں کروائی جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ آج کل میں اپنے کیسز میں اتنا زیادہ مصروف ہوں کہ مائنز اینڈ منرل بل کو نہیں پڑسکا اس لئے اس بل کے بارے میں کوئی بات نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا تھا۔ قومی مفاہمت کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور بانی پی ٹی آئی اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار تھے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی بھی فکر تھی۔ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی۔ ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل مذاکرات تھے۔اس موقع پرصحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگھلی ہے؟ جس پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا تھا۔

گفتگو کے دوران رہنماءپی ٹی آئی اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے محبت کرتا تھا۔عمران خان اور ہمیں ملک کی فکر تھی۔ اس وقت پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے۔ چند روز قبل بھی گفتگو کرتے ہوئے رہنماءتحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا تھا کہ بات چیت کے حوالے سے اس ہفتے یا اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی پیشرفت ضرور ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ملک میں آنے کا انتظار کر رہا تھا۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہاتھا کہ ہماری کوشش تھی کہ سارے اداروں کو جوڑ سکیں اور نفرتیں ختم کر سکیں۔ اعظم سواتی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے اور بچہ بچہ ان سے پیار کرتا تھا۔بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سوچ ہے جسے کوئی مائنس نہیں کر سکتاتھا۔ عمران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات