
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں 9 کشمیریوں کو شہید کردیا
ایک ماہ کے دوران 36 رہائشی مکانات کو تباہ جبکہ 2480شہریوں کو گرفتار کیا گیا
جمعرات 1 مئی 2025 15:57
(جاری ہے)
اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانے اورغیر قانونی نظربندیوں کو طول دینے کے لئے متعدد افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت نظربند کیاگیا ہے۔
اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام کے قریب بائسرن کے سیاحتی مقام پر 25 غیر کشمیریوں اور ایک مقامی کشمیری کو فائرنگ کرکے ہلاک اور 15افراد کو زخمی کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں36 رہائشی مکانات کو تباہ کیا یا ان کو شدید نقصان پہنچایا۔بھارتی فورسز نے ایک ماہ کے دوران علاقے میںمحاصرے اور تلاشی اورگھروں پر چھاپوں کی322 کارروائیاں کی جن کے دوران یہ ہلاکتیں، گرفتاریاں اور مکانات کی تباہی کی گئی۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت فرقہ پرست اور بدعنوان انتظامیہ نے اس دوران کشمیریوں کی 31جائیدادیں ضبط کرلیںجن میں رہائشی مکانات، دکانیں اور زرعی زمینیں شامل ہیں۔ جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطی کشمیریوں کو معاشی طوپر کمزورکرنے اورحق خودارادیت کے لئے ان کے عزم کو تورنے کی بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.